اہلکار پر تشدد: چینی باشندے کے خلاف مقدمہ درج

440

کراچی کے علاقے قیوم آبادمیں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے چینی باشندے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔

چینی باشندے نے ممنوعہ جگہ گاڑی پارک کرنے  کے تنازع پر ٹریفک پولیس اہلکار محمد عامر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلکار کے چہرے پر مکا مار کر اسے  لہولہان کر دیا تھا ۔

پولیس کے مطابق چینی باشندہ اپنے پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ خریداری کے لیے قیوم آباد پر واقع  ڈیپارٹمنٹل اسٹور پہنچا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چینی باشندے مسٹر سونگ کو حراست میں لیا جب کہ زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

چینی باشندے کے خلاف  کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں ٹریفک پولیس اہلکار عامر کی مدعیت میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 2020/ 6 زیر دفعہ 337 اور 353 درج  کر لیا ہے ۔

ملزم کو جمعرات کے روز ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔