لیبیا میں فوج بھیجنے سے متعلق قرار داد ترک اسمبلی  میں جمع کرادی گئی

239

لیبیا میں ترک فوجی بھیجنے سے متعلق قرارداد ترکی کی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں جاری جھڑپیں خانہ جنگی میں تبدیلی ہونے کی صورت میں ترکی کے مفادات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک فوجیوں کو لیبیا بھیجنے سے متعلق قرار داد میں قومی مفادات کا تحفظ اور اس حوالے سے ضروری تدابیر اختیار کرنااور  لیبیا میں فوج کی تشکیل نو کے لیے ضروری تربیت  اور مشاورت کی فراہمی بتایا گیا ہے ۔

قرار داد میں لیبیا میں انسانی امداد کی رسائی اورمسلح گروہ اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ترکی اور لیبیا کے مفادات پر حملوں کا سدباب کرنے اور  لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے طلب کردہ فوجی تعاون کی فراہمی شامل ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ترک فوجیوں کے فرائض کا تعین صدر کی جانب سے کیا جائے گا ۔ترک اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے قرار داد پر بحث کے لیے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دو جنوری کو طلب کیا ہے۔