پی ٹی آئی کے اتحادی نیب کے دائرکار سے باہر ہیں،سعید غنی

691

اسلام آباد:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی نیب کے دائرکار سے باہر ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب قانون کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، آرڈیننس عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بچانے کیلئے لایا گیا ہے، عدالتوں نے لیڈرشپ پر لگنے والے الزامات مسترد کئے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے کچھ دوست نیب کے دائرے میں ہیں، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب وہ خوش ہوں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی نیب کے دائرکار سے باہر ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیر توانائی کہتے ہیں گیس بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہے، آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس پیدا ہو وہاں کے عوام کا اس پر پہلا حق ہے، یہ بات عمر ایوب کو بری لگتی ہے تو لگے لیکن یہ آئین میں موجود ہے۔

سعید غنی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے بیان ہر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اپنی نالائقی کا الزام صوبائی حکومت پر لگا رہا ہے، وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ہم نے گیس پائپ لائن ڈالنے کی اجازت نہیں دی، سندھ سے 70 فیصد گیس نکلتی ہے لیکن پھر بھی صوبہ قلت کا شکار ہے، بجلی بلوں میں ساڑھے 14 ارب کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔