ترکی: داعش سے تعلق کے الزام  میں 20 افراد گرفتار

310

ترک پولیس نے استنبول میں داعش سے تعلق کے شبہ میں 20 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے استنبول کے  48 مقامات پر چھاپے مارے اور  اس دوران 20 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں کہا جا رہاہے کہ ان کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔ ترک حکام کے مطابق مذکورہ گرفتاریاں نئے سال کی آمد کے موقع پر تقریبات سے قبل شدت پسندوں کے خلاف مہم کے سلسلے میں عمل میں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں 31 دسمبر کی شب استنبول کے ایک نائٹ کلب میں دہشت گردون نے حملہ کیا تھا  جس کی زمہ داری  داعش نے قبول کی تھی ،اس حملے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔