ہندو ہونے پر دانش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، شعیب اختر

672

کراچی: پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نےسنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہندو ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

نجی ٹی وی جچینل پر انھوں نے ایک پروگرام میں بات چیت کے دوران کہا کہ کئی کھلاڑی اسی وجہ سے کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی انھیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے دانش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے۔

دوسری جانب سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پاکستان ٹیم میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک سےمتعلق شعیب اختر کے دعوے کی تصدیق کردی ہے۔

کنیریانے موقف اپنا یا ہے کہ شعیب ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پہلے مجھ میں اس بارے میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بولوں گا، انھوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے، جو ایسا نہیں کرتے تھے میں جلد ہی ان کے نام ظاہر کروں گا۔

 دانش کنیریا نے مزید کہاکہ میں خوش قسمت ہوں اور یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔