سعودی تاریخ میں پہلی بار سال نو پر جشن کی تیاریاں

346

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کی آمد کی خوشی میں سرکاری سطح پر جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پہلی بار نئے سال کے استقبال میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

 العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں سال نو کے جشن کے موقع پر آتش بازی اور موسیقی کے پروگراموں سمیت مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس سے پہلے نئے سال کی آمد کی خوشی میں کبھی بھی جشن نہیں منایا گیا تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2030 کے تحت ہونے والی اصلاحات کے ذریعے ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ  کرنے کے منصوبوں پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔