نادرا کے ذریعے ضرورت مند افراد کا تعین کیا جائے گا، ثانیہ نشتر

432

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےلیےضرورت مند افراد کے تعین کا طریقہ بنالیا گیا ہے جس میں انکے لیے نادرا کے ذریعے طریقہ کار بنایاگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال پہلے   بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سر وس کے تحت ضرورت مندوں کا  اندراج  کیا گیا تھا۔

بینظیر انکم سپورٹ سروس میں سےغیر مستحق افراد  سمیت 8 لاکھ 20 ہزار 165 خواتین کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے جس سے قومی خزانے کوسالانہ 16 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ یہ فیصلہ جامع پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔جن افراد کو نکلا گیا ہے انکو کسی خاص صوبے سے منسوب نہیں کر سکتے۔

انکا کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےلیےضرورت مند افراد کے تعین کا طریقہ بنالیا گیا ہے جس میں انکے لیے نادرا کے ذریعے طریقہ کار بنایاگیا ہے جبکہ نادرا اہم ادارہ ہے  اور ہر شخص کا تمام ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے۔

 لائن آف کنٹرول پر تمام شناختی کارڈ رکھنےوالی خواتین کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے کفالت پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جو احساس پروگرام کےتحت بی آئی ایس پی کے اندر آئے گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے سرکاری ملازم بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کااہل نہیں ہوسکتا جبکہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی صورت غربت کی کم سے کم سطح پر نہیں آسکتا۔