جاوید لطیف نے نیب کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

405

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جن الزامات پر نیب نے طلب کیا ہے ان پر اینٹی کرپشن پہلے ہی کارروائی بند کر چکی ہے۔

 لیگی رہنما جاوید لطیف کی جانب سے دائر درخواست کہا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے جبکہ نیب نے جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے کیونکہ انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات مکمل کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ترجمان ہونے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا یا جارہا ہے، عدالت عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کے خؒلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں طلب کر رکھا ہے۔