عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کا کہنا ہے کہ رائے دہی کے بعد ملک میں انتخابی اضلاع بھی بنائے جائیں گے
عراقی پارلیمنٹ نے ملک میں نئے انتخابی قوانین متعارف کرانے کی منظوری دے دی ، نئی قانون سازی کے بعد عراق میں انفرادی حیثیت میں امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔عراق میں اس سے قبل ووٹرز کو صرف سیاسی جماعتوں سے منسلک امیدوار کو ووٹ دینے کا اختیار تھا ۔