رناثنااللہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شہریار آفریدی

342

اسلام آباد: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ  راناثنااللہ کیس میں تمام ثبوت 17 دن میں ہی جمع کرادیے تھے جبکہ  کیس میں کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔

وزیر مملکت  برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے  کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ  رنا ثنااللہ کی  عدالت سے  ضمانت کے حوالے سے کہا کہ   میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ راناثنااللہ کو عدالت نے بری کردیا ہے جبکہ رنا ثنااللہ نے عدالت میں اپنی بے  گناہی ثابت نہیں کرسکے  جس کی وجہ سے وہ ابھی ملزم ہے۔

انہوں نے کہا کے تاثر دیا گیا کہ میں ملک سے فرار ہو گیا ہو یہ تاثر غلط ہے ،ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

شہریار آفریدی نے  کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہے ،  اے این ایف  فورس نے عدالت میں 17 روز میں ہی تمام ثبوت جمع کرادیے تھے۔انکا کہنا ہے کے اس کیس میں کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں ہوئی ہے ،میں  نےتمام ثبوت اپنی انکھوں سے دیکھے ہے۔

رانا ثنااللہ بتائیں کے  انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بڑھائیں  ،رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ آمدنی کا ذریعہ رئیل اسٹیٹ اور وکالت ہے لیکن آج تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی جانب سےکیس میں تاخیری حربے استعمال  کیے جا رہے ہیں لیکن بہت جلد کیس کا ٹرائل شروع ہو گا تو قانونی نکات کا بغور جائزہ لے کر گواہان کو عدالت میں پیش کر دیں گے جبکہ رنا ثنااللہ کے کیس کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرونے ملک اپنا علاج کرانے گئے تھے مگر وہ باہر جاکر شاپنگ کررہے ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ضمانتوں کا موسم ہے بہت جلد  وقت ثابت کردے گا۔