ایران کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

285

 ایرانی فضائیہ کا میگ 29 لڑاکا طیارہ برف پوش پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ملک کے شمال مشرقی صوبے اردبیل میں  پیش آیا، خبر کے مطابق مگ 29 طیارہ مرمت کے بعد اپنی آزمائشی پرواز کے دوران صعب العبور نامی علاقے میں جبل سبلان پر گر کر تباہ ہوا ۔

ایران کے فوجی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والےطیارے کو ایرانی فضائیہ کے پائلٹ محمد رضا رحمانی اڑا رہے تھے ۔ امدادی ٹیمیں طیارے کا ملبہ تلاش کر رہی ہیں جب کہ علاقے میں جاری شدید برف باری کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔