چند ڈالر چرانے پر38 سال کی قید

197

البامہ :امریکہ میں نسلی تعصب کے نتیجے میں ایک اور سیاہ فام کے ساتھ زیاتی کا  کیس منظرعام پر آگیاہےجس میں ایک امریکی سیاہ فام  شہری کو صرف 9 ڈالر چوری کرنے پر 38 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے اپنے صحافی  کی ٹویٹس شیئر کی  جس میں  بتایا گیا کہ 1982 میں   25 سالہ سیمنس کو صرف 9 ڈالر چارنے   پر  38 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

سیمنس پر پہلے بھی الزام تھا  کہ انہوں چوری  شدہ جائیداد  کو خریدنے میں بھی ملوث تھے جسکی سزا وہ پہلے ہی پاچکے تھے۔سیمنس کے مطابق  انہوں نے کسی  کےپرس سے 9 ڈالر  چرائے تھے جس پر انکو اتنی لمبی سزا کاٹنی پڑی۔

سیمنس کو امریکہ کی سب سے خوف ناک جیل میں رکھا گیا تھا۔