نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہنے والوں کو گرفتارکیاجارہا ہے۔، مریم اورنگزیب   

214

لاہور: مریم اورنگزیب   کا کہنا ہے کہ نیب خود کہتی ہے کہ  احسن اقبال کے کیس میں کسی قسم کی کک بیک  کا ثبوت نہیں ملا ہے ۔

لیگی ترجمان  مریم اورنگزیب  نےاحسن اقبال کی گرفتاری کے ردعمل میں  کہا کہ  نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہنے والوں کو گرفتار کیا جا  رہا ہے۔ احسن اقبال کے خلاف نیب کے پاس   آمدن سے زائداثاثہ جات کا کوئی ثبوت نہیں ہے جبکہ نیب خود کہتی ہے کہ کسی قسم کی کک بیک  کا ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری کے لیے تمام تر پلیٹ فورمز سے اجازت لی گئی ،احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کے مردہ منصوبے میں جان ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ   سیلیکٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں روز گار، کاروباراور صنعتیں شدید بہران کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   اس سیلیکٹڈ حکومت کی بہت جلد چھٹی ہونےوالی ہے  جس  سے عوام کی ترقی بحال ہوگی۔