وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور مقرر کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔