ضلع کورنگی کے گرلز اسکول نے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ جیت لیا

357

ڈی ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے ضلع کورنگی کے گرلز پرائمری اسکول نمبر 23 نے برٹش کونسل کا انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ جیت لیا۔

 ایونٹ میں ضلع کورنگی کے 20 سے زائد اسکولوں نے حصہ لیا ، مقابلے میں  کورنگی شاہ فیصل زون میں واقع گرلز پرائمری اسکول نمبر 23  سے عائشہ فیصل اور شاذیہ فرخ علوی نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 برٹش کونسل کی رکن  راحلیہ ریحان، پاکستان میں برٹش کونسل کے منیجر مائیکل ہولگیٹ اور عثمان خالد نے ایک تقریب میں کامیاب اساتذہ  کو  ایوارڈ  سے نوازا ۔

تقریب میں  ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ فیصل زون کو بھی ایک اعزازی سنددی گئی۔