مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

166

اسلام آباد: حکومت نےمریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا  جائے۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ وہ اپنے والد کی خدمت کیلئے بیرون ملک سفر کرسکیں۔ جس کے بعد عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دن میں مریم نواز کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔