پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے قطر کے قومی دن کی تقریبات کا اہتمام

420

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں موجود قطر کی ایمبیسی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیاجس کی میزبانی پاکستان میںقطری سفیر سقر بن مبارک ال منصوری نے کی۔تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے سی ای او زاہد اعون نے بھی شرکت کی اور قطری سفیر کو مبارک باد پیش کی۔قطر کے قومی دن کے موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او ناصر علی سید ، ڈائریکٹر فنانس پاک قطر تکافل گروپ محمد کامران سلیم، ڈپٹی سی ای او پاک قطر جنرل تکافل گروپ عظیم پیرانی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے کراچی میں واقع قطری قونصلیٹ میں قطر کا قومی دن منایا۔تقریب میں عرب اور دیگر ممالک کے متعدد سفیروں، ڈپلومیٹس ، وزرائے مملکت، صوبائی وزراء ، پارلیمنٹ و سینٹ کے ممبران، تاجروں اور پاکستان خارجہ دفتر کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران متعدد تقافتی اور میڈیا پروگرام پیش کیے گئے جبکہ اخبارات و رسائل کے لیے بنائے گئے خصوصی پویلین میں ریاست کے مختلف پہلوئوں اور شعبوں میںحاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔