نیب نے  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

354

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کےمرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں آج نیب روالپنڈی طلب کیا گیا تھا۔

نیب ترجمان نے احسن اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیب ترجمان کے مطابق لیگی رہنما کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔