ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات میں مشکلات

303

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)ک وبی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ایف ائی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے تاحال ریکارڈ حوالہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایف ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ کی تحقیقات کے لیے این ایچ اے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ، پی ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے بریفنگ لینے کا فیصلہ بھی کیاہے،ایف آئی اے ہائی کورٹ کے دائر اختیار کےاندررہتےہوئےتحقیقات کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی سے متعلق ایف آئی اے سے 45 روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔