وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،مریم اورنگزیب

449

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

اسلام آباد میں احسن اقبال کی نیب کی جانب سے گرفتاری پرمریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ عالمی گداگروں اور جھوٹے چوروں نے انہیں گرفتار کرادیا، احسن اقبال کی گرفتاری سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک خاص سازش کے تحت اس ملک پر وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، مسلط وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی، غیرملکی فنڈنگ سے اس ملک پر مسلط ہوئےوہ ملک کے غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی ک گٹھ جوڑ کا شاہکار آج پیش ہوا، احسن اقبال نے پریس کانفرنس کی، انہوں نے عمران صاحب کو گداگر کہا اور یہ بھی کہا کہ عمران خان جتنی دھمکیاں دے دیں جتنی گالیاں دے دیں، جتنے لوگوں کو جیلوںمیں ڈال دیں، نواز شریف اورشہباز شریف کا ہر سپاہی جم کر اور ڈٹ کر کھڑا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال نواز شریف کے ساتھی اوروہ رہنماہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے پاکستان کی عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں(سی پیک) شروع کیا گیا جسےعالمی گداگروں، نالائقوں،جھوٹوں نے چوروں نے بند کر دیا ہے، یہ پاکستان کے نوجوان کی امید تھی۔

انہوں نےکہ کہا احسن اقبال کا قصور ہے کہ انہوں نے عمران خان کو وہ تمام باتیں کہیں جو وہ ہیں، انہیں بار بار پیغام  بھجوائے گئے کہ پیچھے ہٹ جائیں نہ بولیں لیکن وہ ڈٹے رہے آج اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔