کوالالمپورسمٹ: سعودی عرب کی پاکستان کو شرکت کرنے سے روکنے پر خبروں کی ترید

438

اسلام آباد: سعودی عرب نے کوالالمپور سمٹ کانفرنس میں پاکستان کو  روکنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کرنے کی خبریں بے بنیاد ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور ساتھ دیا تا کہ پاکستان ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے۔

سعودی سفارتکار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بیشترعلاقائی، عالمی بالخصوص امت مسلمہ کے معاملات سے متعلق اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ قرار دیا تھا۔