امریکی گلوکارہ کی تلاوت نےسوشل میڈیا صارفین کواپنا گرویدہ بنالیا

1096

نیویارک: امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآن پاک کی خوبصورت آواز میں تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو نےسوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

گزشتہ روز جینیفر گروٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹو ئٹراور فیس بک  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والےمعروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظرآرہی ہیں۔

https://twitter.com/JenniferGrout3/status/1208031090167943168?s=20

جینیفر قرآن پاک کی تلاوت اس انداز سے کی ہے کہ لوگ سحر زدہ ہوکر رہ گئے۔ ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

https://www.facebook.com/jennigrout/videos/2471635726411950/

جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں اِن تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ‘ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا’۔