نائیجیریا میں دو قبائل کے درمیان تصادم،12 افراد ہلاک

145

نائیجیریا  میں 2  گروہوں کے درمیان تصادم میں  متعدد افراد د ہلاک ہو گئے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے  مطابق  نائیجیریا کے صوبہ کراس ریور میں اراضی کے  تنازعہ  پر 2 نسلی  گروہوں کے درمیان تصادم  ہوا  جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق  واقعہ نائیجیریا کے صوبہ کراس ریور میں واقع  آبی نامی علاقے پیش آیا جہاں آبوم اور اوسومو ٹانگ نامی قبیلوں  کے درمیان تصادم کے  باعث 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔