اسرائیلی طیاروں کی غزہ پٹی پر بم باری

177

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعے کے مطابق فوجی طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  کارروائی غزہ پٹی کے جنوب میں عين جالوت کے مقام پر کی گئی جہاں اسرائیلی فوج نے چار میزائل داغے جب کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع   عسقلان  کے مقام پر بھی  دو میزائلوں داغے گئے ہیں ۔ خبر کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں بھی زرعی اراضی کو نشانہ بنایا ہے ۔