پاکستان، بھارت اور دو شہزادوں کو35 ملین پاؤنڈز ادا کرے، برطانیہ ہائی کورٹ

792

           لندن: برطانیہ کی ہائیکورٹ نے  پاکستان کو حکم دیا ہےکہ وہ بھارت اور حیدرآباد کے دو شہزادوں کو 35 ملین ڈالر ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ساتویں نظام، میر عثمان علی خان نے 1948 میں لندن میں اس وقت کے پاکستانی سفیر حبیب ابراہیم رحمت اللہ  کو 1 ملین پاؤندز کی رقم محفوظ رکھنے کے لئے منتقل کی تھی جو اس وقت لندن میں نیشنل ویسٹ منسٹر بینک میں موجود ہے۔ اور جس کی قدر آج کے حساب سے 35 ملین پاؤنڈز یا 324 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

برطانیہ کی عدالت نے پاکستان کی حکومت کو  شہزادہ مفخم جاہ کو8.1 ملین ، بھارت کو 8 2.8 ملین اور آٹھویں نظام مکرم جاہ کو795،064.63پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے بھارت، حیدرآباد کے ساتویں نظام کے بیٹے شہزادہ مفخم جاہ اور حیدر آباد کےآٹھویں  نظام مکرم جاہ  نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا جس میں پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ در اصل الحاق سے قبل حیدرآباد کو اسلحہ کی فراہمی کی ادائیگی  کا تھا۔