لبنان: سابق وزیرتعلیم حسان دیاب نئے وزیراعظم نامزد

425

لبنان کے صدر میشیل عون نے سابق وزیرتعلیم حسان دیاب کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت بنانے کی دعوت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے ایوان صدر سے جمعرات کی شب  جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میشیل عون نے مشاورت کے بعد سابق وزیر تعلیم حسان دیاب کو وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے ۔

خبر کے  مطابق لبنانی صدر میشیل عون نے جمعرات کے روزنگران وزیراعظم سعد الحریری کی طرف سے معذرت کے بعد پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائیس ارکان سے نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے متعلق رائے طلب کی تھی ۔

خیال رہے کہ لبنان میں وزیراعظم سنی مسلمانوں، اسپیکر شیعہ مسلمان جب کہ صدر مسیحی اقلیت سے منتخب ہوتا ہے ۔