برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بریگزٹ معاہدے پر رواں ہفتے پارلیمان میں بل پیش کیا جائے گا ۔
برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق بریگزٹ سےمتعلق قانونی قرارداد 20 دسمبر کو دارالعوام میں پیش کی جا سکتی ہے۔برطانوی ایوان نمائندگان میں قراردار کی منظوری کی صورت میں برطانیہ 31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔