جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ طلب

624

جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کا واقعہ جامعہ کراچی کے عقب میں واقع کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں میں پیش آیا ، آگ پر قابو پانے کے لیے 3 فائر ٹینڈر کے ساتھ 10 واٹر ٹینکر موقع پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران شہر میں آتشزدگی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل لانڈھی اور فش ہاربر پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث کڑوڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔