بنگال میں شہریت قانون پرعمل درآمد میری لاش پر سے گزر کر ہوگا،وزیر اعلی ممتا بینر جی

356

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے متنازع قانون شہریت پر عملدر آمد سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں شہریت قانون پرعمل درآمد میری لاش پر سےگزرکرہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال نے متنازع قانون شہریت پر عملدر آمد سے انکار کرتے ہوئے اعلان بغاوت کر دیا، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نےمتنازع قانون شہریت پر عملدر آمد سے انکار کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو قومی آبادی کے رجسٹر کی تیاری اور اپ ڈیٹ سے متعلق تمام کام روک دینے کا حکم دے دیا،مغربی بنگال نے نیشنل رجسٹرآف سیٹیزن اور متنازع قانونِ شہریت پرعمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔

مغربی بنگالی کے وزیر اعلی ممتا بینر جی نے کہا کہ بنگال میں قانونِ شہریت اور این آر سی پرعمل درآمد میری لاش پر سے گزر کر ہو گا۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف مغربی بنگالی میں بھی ہنگامے جاری ہیں،جہاں مظاہرین کی جانب سے ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا جس کی وجہ سے آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ بنگال حکومت نے ریاست کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔