بھارت: مختلف ممالک کا شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

279

بھارت میں مسلم مخالف قانون کی منظوری کےبعد شروع ہونے والے پر تشدد احتجاج کے باعث متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں متنازعہ بل کی منظوری کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے ،اس دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک متعددافراد جاں بحق اور درجنوں د زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں جاری پر تشدد احتجاج کے پیش نظر امریکا نے پہلے سے طے شدہ تمام سرکاری مصروفیات معطل کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوبھارت میں سفر کے دوران احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔جب کہ کینیڈا سمیت اسرائیلی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔

سنگاپور حکومت نے اپنے شہریوں کو آسام ،منی پور،ناگالینڈ،اروناچل پردیش، میگھالیہ اور میزورام جانے میں احتیاط برتنے اور سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجبوراً سفر کرنے کی صورت میں احتیاط برتی جائیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف قانون کی منظوری کے بعد مختلف ریاستوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں ۔