سندھ: پراپرٹی ٹیکس نا دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

364

کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نادہندگان کو پراپرٹی ٹیکس 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیداد کی نیلامی یا گرفتاری کا وارنٹ بھی نکل سکتا ہے۔

سندھ کے وزیرِ ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔