متحدہ اپوزیشن 2020ء کو انتخابات کا سال بنائے گی،احسن اقبال

89

نارووال/لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کا نظام چلانے کے قابل نہیں ،متحدہ اپوزیش کے ساتھ مل کر 2020ء کوانتخابات کا سال بنائیں گے، ہم حکومتی کے انتقامی ہتھکنڈوں سے جھکنے والے نہیں، الیکشن کمیشن کے ارکان پر رہبر کمیٹی کی طرف سے اتفاق لیکن ایک نام پر حکومت کی طرف سے ڈیڈ لاک برقرار ہے ، چیف الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کے لیے ایسے لوگ منتخب ہونے چاہییں جن پر سب متفق ہوں، ایسا کوئی نام نہ ہو جس پر مستقبل میں اعتراضات اٹھیں، حکومت کو پتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے کب ریٹائر ہونا ہے لیکن یہ آخری وقت تک سوئی رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کانفرنس اور نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس سٹی پر 50 فیصدکام مکمل کر دیا تھا اب منصوبے کو مجھے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے میں اپنی حفاظتی ضماانت نہیں کرائوں گا،عمران نیازی چھاپے مارنے کی ضرورت نہیںمیں گرفتاری دینے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ رائے عامہ آج بھی ن لیگ کے ساتھ ہے الیکشن کروا لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، صرف مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ضد نہ کرے تو اگلے ہفتے میں ہم الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے مسئلے کا حل نکال لیں گے ، حکومت پر دبائو ہے کہ وہ کس طرح اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے اگر وہ ناکام ہوئی تو اس پر مہر ثبت ہو جائے گی کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی ۔