ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی درخواست مسترد، فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

175

پشاور (صباح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی ہرجانے سے متعلقدرخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔ جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت18جنوری 2020ء کو ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے2018ء میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے20 ارکان میں فوزیہ بی بی کا نام بھی لیا تھا۔ بعد ازاں خاتون رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا تھا۔