دفتر خارجہ نے اقلیتی آبادی میں کمی سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

104

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ اتنا ہی مقدم ہے جتنا سبز۔ ہفتے کو ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارتی سیاست دانوں کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی آبادی 23 فیصد سے کم ہو کر 3.72 فیصد رہ گئی ہے۔