راولپنڈی ٹیسٹ، چوتھے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث شروع نہ ہوسکا

353

راولپنڈی : پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم کے باعث تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

راولپنڈی میں آج الصبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلسہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے جس کے باعث پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز تک سری لنکا کی پہلی اننگز بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی صرف 20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کھیل کے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوسکا جبکہ دوسرے روز صرف 20 اوورز اور تیسرے روز 5 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا۔

سری لنکا 91 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنارکھے ہیں اور مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے امکانات زیادہ روشن ہوگئے ہیں ۔