فہیم اشرف فٹ ہوگئے، قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلیں گے

531

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رؤنڈر فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹریننگ شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق فہیم اشرف مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں، انہوں نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آل راؤنڈر قائد اعظم ٹرافی کے فائنل مقابلے کے لیے دستیاب ہیں وہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ فہیم اشرف اور عثمان شنواری کا آٹھ اور پانچ میچوں کے لیے بگ بیش میں شرکت کا معاہدہ ہواتھا تاہم فہیم اشرف نے لیگ کی بجائے قومی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دی۔