امریکی وزارت دفاع کے ایشیائی پالیسی امور کے سربراہ مستعفی

234

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت دفاع کے ایشیائی پالیسی کے سربراہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ خبررساںاداروںکے مطابق بحرالکاہلی خطے کے لیے معاون وزیر دفاع رینڈل شورائیور چین کے کڑے ناقد ہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میںان کے استعفا کی تصدیق کی گئی، تاہم اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ اایشیا کا تواتر سے سفر ان کے لیے بوجھ بن گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ شورائیور گزشتہ برس جنوری سے اس منصب پر فائز تھے۔