بیت المقدس میں فلسطینیوں کے100 مکانات کو مسماری کا خطرہ

215

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی بلدیہ نے فوج کے پہرے میں فلسطینیوں کے مکانات کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ اس سلسلے میں القدس بلدیہ کے اہل کاروں کی بڑی تعداد چھاپا کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان کے پاس کالونیوں اور گھروں کے نقشے بھی تھے۔ انہوں نے سلوان، بستان، عین، عین اللوزہ، وادی حلوہ، وادی یاصول، ثوری کالونی اور وادی ربابہ میں فلسطینیوں کے گھروں کی نشاندہی کی اور انہیں دھمکایا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے غیرمعمولی چھاپا مار کارروائی کا مقصد گھروں کو غیرقانونی قرار دے کران کی مسماری کی راہ ہموار کرنا ہے۔