الجزائر: صدارتی انتخابات میں سابق وزیراعظم کی فتح

180

الجزائر (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر میں سابق حکمراں عبدالعزیز بوتفلیقہ کے دور میں وزیراعظم رہنے والے عبدالمجید تبون صدر منتخب ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے 58فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا،کیوں کہ عوام کی اکثریت نے آمریت کی باقیات کے سائے تلے ہونے والے انتخابات کو مسترد کردیا ہے۔ انتخابات کے روز اور رات گئے نتائج سامنے آنے کے بعد ہزاروں شہری سڑکوں پر انتخابات کے انعقاد کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔