ریاض: جیل میں آتش زدگی 3 قیدی جاں بحق‘ 21 زخمی

191

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں ملز جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 قیدی جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق واقعہ صبح سویرے پیش آیا جب ملز جیل کی جنرل ایڈمنسٹریشن روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بڑھنے کی صورت میں تمام قیدیوں کو نکالا گیا اور زخمیوں کو ہنگامی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام نے شہری دفاع کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے میں متاثرہ حصے میں موجود 3 قیدی جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔