یمنی فوج نے صوبہ جوف  میں پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا

117

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ زدہ عرب ملک یمن میں فوج نے صوبہ جوف کے پہاڑی سلسلے قشعان اور وادی سلبہ میں باغی حوثیوں کے خلاف کارروائی کرکے علاقے کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آپریشن میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھاکر پسپا ہونا پڑا۔ یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جبل قشعان کے پورے علاقے اور وادی سلبہ کے بیشتر مقامات حوثی باغیوں سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔ جبل قشعان میں آپریشن کے دوران عرب اتحادی فوج کی طرف سے فضائی مدد فراہم کی گئی۔