قومی اسمبلی میں طلبہ یونینز بحالی کا بل خوش آئند ہے، حسین محنتی

333
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے معتمد عام حمزہ محمد صدیقی ملاقات اور تعلیمی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے طلبہ یونینز کی بحالی کا بل خوش آئندہ ہے، طلبہ یونینز بحال اور بجٹ سمیت طلبہ کو آزادانہ حقوق دیے جائیں کیونکہ طلبہ یونینز سیاست کی نرسریاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے معتمد عام ( سیکرٹری جنرل) حمزہ محمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر پروفیسر اسحاق منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعیت کے معتمد عام حمزہ محمد صدیقی نے صوبائی امیر کو جمعیت کی سرگرمریوں و رفتار کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے پیش نظر جمعیت نے اپنی دعوتی و تنظیمی سرگر کے ساتھ طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے بھی جدوجہد تیز کردی ہے۔ جس میں یک نکاتی ایجنڈے کے تحت تمام طلبہ تنظیموں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اس حوالے سے 17 دسمبر کو اسلام آباد میں جمعیت کے زیراہتمام ایک اجلاس طلب اور تمام نمائندہ طلبہ تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہاکہ جمعیت روشن مستقبل کی نوید، نظریہ پاکستان کی محافظ اور باکردار و صالح نوجوانوں کی تنظیم ہے۔ طلبہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی صحیح ذہنی و نظریاتی تربیت بہت ضروری ہے۔ دریں اثنا انہوں نے جمعیت کے معتمد عام کوکل بروز اتوار 15 دسمبرکو جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل سندھ تعلیمی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔