پسٹن کالج کے سالانہ انتخابات ”ڈاکٹر قدیر پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی،

1428

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پسٹن کالج کے سالانہ انتخابات برائے سال2019 میں ”ڈاکٹر قدیر پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ 13دسمبر بروزجمعہ صبح 9 تا دوپہر12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پسٹن کالج کے ہال میں جاری رہی،

جس میں ڈاکٹر قدیر،ٹیپو سلطان،محمد بن قاسم پینل اورآزادامیدواروں نے انتخا بات میں حصہ لیا۔ پسٹن کالج کے طلبہ وطالبات نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا بھرپور ااستعمال کیا۔انتخابات میں قومی انتخابات کے طریقہ کار کو اپنایاگیا تھا،پسٹن کالج بلدیہ کیمپس کے سالانہ انتخابات برائے سال2019 کے چیف الیکشن کمشنرکے جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”ڈاکٹر قدیر پینل“ کے صدارتی امیدوار جمشید ایوب بھاری ووٹوں سے کامیاب قرار پائے،نائب صدر کی نشست کیلئے ڈاکٹر قدیر پینل کے عبدالرحمن کامیاب قرار دیے گئے،

جبکہ رانا ارسلان جنرل سیکرٹری اور دین محمد جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پرکامیاب قرار پائے گئے۔انتخابی عمل کے دوران طلباء کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار بھی اپنائے گئے،جب کہ اس موقع پر پسٹن کالج کے اساتذہ اورانتخابی کمیٹی بھی متحرک نظرآئی جس کی انتھک محنت سے انتخابی عمل بناء کسی دشواری کے باآسانی اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا،

انتخابی عمل کے دوران مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بھی پولنگ کے عمل کاجائزہ لیا اور طلبہ کی اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ طلبہ یونینز کی بحالی احسن اقدام ہے،اسکول،کالجز اوریونیورسٹیز سے ہی طلباء سیاسی میدان میں آنے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں،یونینز کی بحالی اورالیکشن کے عمل کے کو دہرانے سے طلباء میں آگے بڑھنے کی لگن کے ساتھ ساتھ شعور بھی ملتا ہے ساتھ ہی پاکستان کے انتخابی عمل کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے،

سیدعبدالرشید نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سندھ اسمبلی نے پہل کرتے ہوئے طلباء یونین کی بحالی کا بل منظور کیا،ہم اس عمل کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلباء انتخابات میں حصہ لیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کریں کالجز اور یونیورسٹیز اس سلسلے میں آپ کے پاس بہترین پلیٹ فارم ہیں،اس کابھرپور فائدہ اٹھائیں اورنظام کو بدلنے کے لیے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں،

سید عبدالرشید نے کہاکہ اس پسٹن کالج کے طلبہ یونین انتخابات میں ڈاکٹر قدیر پینل کو فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اورساتھ ہی رہ جانے والے امیدواروں سے یہ کہوں گاکہ آپ کی جدوجہد جاری ر ہنی چاہیے،اس موقع پر این ای ڈی یو نیو رسٹی کی پبلک ریلشن آفیسر فروا حسن نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا ء یو نینز کے انتخا بات سے آپ کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن کا عملی جائزہ لینے میں آسانی ہوتی ہے اور اس نظام کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے،

انہوں نے کہاکہ میری نیک تمنائیں تمام امیدواروں کے ساتھ ہیں اور امید کرتی ہوں فاتح پینل اپنے وعدوں کے مطابق طلباء کے مسائل کے حل میں اہم کردارادا کرے گا،آخر میں پسٹن کالج کے پرنسپل انجنئیر محمد نعیم اقبال نے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی ایم سی ساؤتھ عبد الغفار میڈیا ریلیشن آفیسر این ای ڈی فروا حسن سمیت دیگر مہمانوں کوروایتی اجرک کاتحفہ بھی پیش کیا گیا۔