وکلا ڈاکٹروں کو پھول پیش کرکے گلے میں، لاہور ہائیکورٹ

230

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی نے وکلا سے کہا ہے کہ وہ پھولوں کے گلدستے پی آئی سی لے کر جائیں اور ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کے باعث عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، اس دوران ایکشن کمیٹی کے ارکان  نے عدالت سے آج کی کارروائی بند کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس سید مظاہر علی نے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

فاضل جج نے وکلاء سے کہا کہ وہ معاملہ ختم کرنے کے لیے گلدستہ  لے کر پی آئی سی جائیں اور ڈاکٹرز سے گلے ملیں، انہوں نے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی اگر کوئی پیروی کے لیے حاضر نہیں ہونا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔