انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق معاون خصوصی سندھ کو قید کی سزا سنادی

404

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق معاون خصوصی سندھ اسماعیل ڈاہری کو34سال قیدکی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کی انسداد دہشت گردی کورٹ نےتین مختلف مقدمات میں سابق معاون خصوصی سندھ اسماعیل ڈاھری کو 34 سال قید کی سزا سنادی،اسماعیل ڈاھری پر غیرقانونی اسلحہ، بارودی مواد اور ہینڈ گرینڈ رکھنے کا الزام تھا ۔

عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں 10سال ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10سال اور یینڈ گرینڈ رکھنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت سے سزا کے بعد اسماعیل ڈاہری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سزا کا فیصلہ میں خود کروں گا، مجھے سزا دینے کااختیار کسی کو نہیں، سندھ حکومت کا معاون خصوصی رہاہوں، یہ سزا نہیں ہے ،کٹھ پتلی سزا ہے، میں موت سے نہیں ڈرتا،موت مجھ سے ڈرتی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں وزیر اعلی کے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کے دولت پور میں بنگلے پر رینجرز نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں ہینڈ گرینڈ، اسلحہ، باروندی مواد برآمد کرکے 3 مقدمات درج کئے تھے۔