آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

227

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں امریکی ناظم الامورپال جونز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور علاقائی  سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔