وکلا کی جانب سے پی آئی سی پر حملہ افسوسناک ہے، شیخ رشید

228

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وکلا کی جانب سے گزشتہ روز پی آئی سی پر کیا جانے والا حملہ افسوسناک ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی آئی سی پرگزشتہ روز کیا جانے والا حملہ افسوسناک ہے، ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جب کہ وکلاء حملے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہیں، میڈیا میں غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کی جا رہی ہے تاہم ٹینشن کم ہونی چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں، اپوزیشن نے 2018 کے الیکشن نہیں مانے جب کہ جو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب ہمیں عملی کام کرنا ہے،بھارت میں مسلمان دسویں درجے کے بھی شہری نہیں تاہم بھارت میں مسلمان باہر نکلے تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔