پی آئی اے کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکراگیا

402

پی آئی اے کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکراگیا، چوبیس گھنٹوں میں پرندہ ٹکرانے کے دو واقعات سامنے آگئے۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب لینڈ نگ سے قبل پی آئی اے کے طیارے کے ونگ سے پرندہ جاٹکرایا تاہم پائلٹ نے پرواز کو بحفاظت لینڈنگ کروادیا۔

پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آرہی تھی، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ایئر بس 320 طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔