اسرائیل میں تیسرے قبل از وقت انتخابات ناگزیر

472

اسرائیل میں  رواں سال 2 قبل از وقت انتخابات کے باوجود کولیشن حکومت قائم نہیں ہو سکی۔

اسرائیل میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے اسمبلی کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ملک میں تیسری بار قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں گے۔ اسرائیل میں 9 اپریل اوربعد ازاں 17 ستمبر کے قبل از وقت انتخابات کے باوجود بن یامین نیتن یاہواور بینی گانٹز اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

 17 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد اتحادی حکومت کے قیام کے لیے اسرائیلی صدر ریووین رِولین کی جانب سے اسمبلی کو دی گئی مہلت جمعرات کے روز ختم ہو گئی جس کے بعد اسرائیلی قانون کے مطابق اسمبلی خود کارطور پرتحلیل ہو گئی ہے۔

اسرائیلی قانون کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے تاہم یہ 90 روز 10 مارچ کو مکمل ہورہے ہیں جس روز یہودیوں کا مذہبی ہتوار پوریم ہے ، سیاسی پارٹیوں نے انتخابات 2 مارچ کو منعقد کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا ہے جس پر رائے شماری میں شریک 91 ارکان اسمبلی نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہےکہ اسرائیل کی 120 نشستوں پر مشتمل اسمبلی میں حکومت کے قیام کے لیے 61 ارکان اسمبلی کا تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔