آنگ سانگ سوچی کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی نفی حقیقت کے برخلاف قرار

262

روہنگیا مسلمانوں نے آنگ سانگ سوچی کے عالمی عدالت میں نسل کشی کی نفی کو حقیقت کے برخلاف قرار دے دیا۔

چیئرمین محمد محیب اللہ نے خبررساں ادارےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنگ سانگ سوچی کا عالمی عدالت انصاف میں دیا گیا بیان حقیقت کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چور کبھی اپنی چوری کا اعتراف نہیں کرتا لیکن شواہد اور ثبوتوں سے انصاف ممکن ہے،دنیا ثبوتوں کے بغیر آنگ سانگ سوچی کے دعوؤں کا فیصلہ نہیں کرے گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں جو دنیا حاصل کرسکتی ہے، یہاں تک کہ اگر آنگ سانگ سوچی جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہے تو بھی انہیں بخشا نہیں جائے گا،انہیں یقیناً انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا اور دنیا کوبھی اس کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہیے۔

واضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی نے اپنے ملک کے فوجی جنرلز اور شدت پسند بدھوں کی عالمی عدالت انصاف میں حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، بچوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو نذر آتش کرنے کے سفاکانہ اور غیرانسانی عمل کا دفاع کیا تھا۔